من موہن سنگھ مسئلہ کشمیر پر پرویز مشرف سے معاہدے کی تفصیلات بتائیں، بی جے پی

پیر 6 جنوری 2014 13:33

من موہن سنگھ مسئلہ کشمیر پر پرویز مشرف سے معاہدے کی تفصیلات بتائیں، ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) ہندو بنیاد پرست جماعت بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بتائیں کہ پرویز مشرف دور میں پاکستان سے مسئلہ کشمیر پر کیا معاہدہ ہوا تھا ، بھارتی عوام کشمیر کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما ارون جیٹلے نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ بتائیں کہ کشمیر سے متعلق پاکستان سے کیا معاہدہ ہوا تھا اور پرویز مشرف کے مستعفی ہونے سے بھارت کا کیا نقصان ہوا۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر کہا تھا کہ ماضی میں پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم پرویز مشرف کے مستعفی ہونے سے معاہدہ نہ ہوسکا۔