گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی میوزک البم پر کام شروع کر دیا

پیر 6 جنوری 2014 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بیوٹی سیلون چلانے کے ساتھ اپنی نئی میوزک البم پر بھی کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ان کی نئی البم ” انجانے راستے “ کا میوزک مکمل کیا جا رہا ہے اور رابی پیرزادہ اپنی البم کو مارچ میں ریلیز کریں گی ۔ ان کی البم میں اردو گانوں کے ساتھ 4پنجابی ریمکس گانے بھی شامل ہونگے ۔ میوزک البم ” انجانے راستے “ کے دو گانے رابی پیرزادہ نے لکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :