ای او بی آئی سکینڈل، سپریم کورٹ نے منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دیدی

پیر 6 جنوری 2014 14:18

ای او بی آئی سکینڈل، سپریم کورٹ نے منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی سکینڈل میں ڈی ایچ اے کے منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دے دی ، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے عدالت کو کیس کی حتمی رپورٹ دس روز میں جمع کرانے کی یقین دہانی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے ای او بی آئی سکینڈل کی سماعت کی،ڈی ایچ اے کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ڈی ایچ اے کو منجمد اکاؤنٹس سے پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے نکلوانے کی اجازت دے دی،ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ای او بی آئی سکینڈل میں حتمی رپورٹ دس روز تک جمع کرا دیں گے،کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :