ڈالر پر روپے کا شکنجہ پھر کمزور پڑنے لگا،50پیسے کا اضافہ

پیر 6 جنوری 2014 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) ڈالر پر روپے کا شکنجہ پھر کمزور پڑنے لگاروپے کی بے قدری میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،عوام کیلئے ایک ڈالر 50پیسے اضافے سے 106روپے 50پیسے کا ہوگیا،فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے اضافے سے 105روپے 50پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں عوام کیلئے ڈالر 50پیسے مہنگا ہوکر 106روپے 60پیسے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ڈالر کی قدر میں اضافے کی اہم وجہ تیل کے درآمدی بل کی ادائیگی ہے ۔ماہرین کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران نجکاری کے عمل کی ممکنہ شروعات سے زر مبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے جس سے روپے کی بے قدری میں کمی کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :