سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کی بالائی عمارت کے لیے25لاکھ روپے کی اسکیم کااعلان

پیر 6 جنوری 2014 16:57

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء)آزادکشمیرکے سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین کی طرف سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کی بالائی عمارت کے لیے25لاکھ روپے کی اسکیم کااعلان ،سینئروزیر چوہدری محمدیٰسین کی ہدائت پران کی طرف سے صدرڈسٹرکٹ پریس کلب شاہنوازبٹ نے کیا مہمانوں کی طرف سے سینئروزیرکاخصوصی طورپرشکریہ اداکیاگیا۔

(جاری ہے)

صدرپریس کلب شاہنوازبٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین ہمیشہ کوٹلی کے صحافیوں کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہیں اورشفقت فرماتے رہتے ہیں ان کی طرف سے پریس کلب کے لیے 25لاکھ روپے کی سکیم کی گرانٹ کااعلان مجھ سے کروانامیرے لیے اعزازہے جس پرسینئروزیرکامشکورہوں۔