اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزمشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی

پیر 6 جنوری 2014 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزمشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی ہے۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،طارق اسدایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک فرارہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف ٹرائل متاثر ہوسکتا ہے۔

جسٹس صدیقی نے کہاکہ ہم خصوصی عدالت کے دائرہ اختیارمیں مداخلت نہیں کرسکتے جن عدالتوں نے پرویز مشرف کی ضمانت دی انہیں سے رابطہ کیاجائے۔ بعد عدالت نے پرویزمشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی-

متعلقہ عنوان :