سابق صدر مشرف اب تک سی سی یو میں زیر علاج ہیں ،عدالت میں کیسے پیش ہوسکتے ہیں ؟ احمد رضا قصوری

پیر 6 جنوری 2014 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف اب تک سی سی یو میں زیر علاج ہیں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ سابق صدر کو ابھی کمرے میں منتقل نہیں کیا گیا، پرویز مشرف کی حالت بہتر نہیں، کچھ دن سی سی یو میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

احمد رضا قصوری نے کہا کہ سابق صدر کی بیماری سے متعلق عدالت کو زبانی آگاہ کریں گے، کسی بھی وکیل کی مشاورت کیلئے پرویز مشرف سے ملاقات نہیں ہوئی۔ دوسریب جانب بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عدالت پرویز مشرف کو ایمبولنس میں بلانے کا اختیار رکھتی ہے، بیماری کے باعث پرویز مشرف کا پیش ہونا ممکن نہیں، خصوصی عدالت میں وکلاء کا پینل پیش ہورہا ہے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عدالت کو اختیار ہے کہ نمائندہ بھیج کر رپورٹ منگوالے، ڈاکٹرز نے پرویز مشرف کی میڈیکل ریورٹ فراہم نہیں کی۔