ہنگو ، بنوں اور کوہاٹ میں بم حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک طالب علم جاں بحق

پیر 6 جنوری 2014 16:59

ہنگو/بنوں /کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) صوبہ خیبر پختون خوا کے اضلاع ہنگو ، بنوں اور کوہاٹ میں بم حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا جبکہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگو نے ہنگو حملے کی ذمہ داری قبول کرلی پیر کو پولیس کے مطابق ہنگو میں خودکش حملہ ابراہیم زئی میں گورنمٹ بوائز اسکول پرکیا گیاخودکش حملہ آوارمسافر کوچ سے وہاں پہنچا اور اسکول کے سامنے خود کو اڑالیا۔

واقعہ میں اسکول کے باہر کھڑا نویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ،جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی ہے۔ دوسری جانب کالعدم لشکر جھنگوی کے ترجمان علی سفیان نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو فون کرکے ہنگواسکول پرخودکش حملہ کی ذمہ دار قبول کرلی ۔

(جاری ہے)

ادھر بنوں میں گرلز پرائمری اسکول میں دو دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق حوید میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں علی الصبح دو دھماکے ہوئے۔

بارودی مواد پھٹنے سے سکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادھر پشاورکے ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ روڈپر واقع نصیراللہ بابرہسپتال میں پیش آیا۔ہسپتال انتظامیہ نے فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہل کارکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔

متعلقہ عنوان :