ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

پیر 6 جنوری 2014 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ،ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالا کنڈڈویژن اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ،کوئٹہ،پارا چنار منفی نو،گوپس منفی آٹھ ،سکردو منفی سات کالام،ہنزہ،مالم جبہ منفی چھ، دروش،گلگت،راولاکوٹ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان اور بیشتر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی سردی کی شدت کم کرنے کیلئے شہریوں نے ڈرائی فروٹس اور سوپ کی دکانوں کا رخ کرلیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود رہنے ،چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرار ت قلات میں منفی 11ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :