ذوالفقار علی بھٹو شہید نے مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی‘رانا کاشف حمید

پیر 6 جنوری 2014 17:26

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے حوالے سے چیچہ وطنی میں کیک کاٹنے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا،پہلی تقریب بھٹو ہاوٴس بلاک نمبر19میں ہوئی جسکی صدارت رانا کاشف حمید نے کی،چودھری امین الحق چوہان، راجہ الطاف الرحمٰن نمبردار،میاں محمد حسین انصاری،حاجی نذیر احمد،علی رضا،اللہ دتہ ،محمد بوٹا،ملک مشتاق نتھو اور بنک آفیسرچودھری نذیراحمدنے بھی تقریب میں شرکت کی،پی جے آئی کی نمائندگی ضلعی نائب صدر حاجی ولی محمد دادڑہ نے کی،مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اور ملک کو نیوکلیئر پروگرام دینے کا اعزازبھی حاصل کیا،شہیدرہنما کا قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کا کارنامہ بھی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا،اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،دوسری تقریب پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری شفقت علی چیمہ کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی ملک اور جمہوریت کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چودھری محمد منشا باٹھ ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر بھی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،اس موقع پر کارکنان نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :