چیچہ وطنی‘ ڈاکووٴں نے صبح سویرے ہی ناکہ لگاکر راہگیروں سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے

پیر 6 جنوری 2014 17:26

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) ڈاکووٴں نے صبح سویرے ہی ناکہ لگاکر راہگیروں سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے،ذرائع کے مطابق گاوٴں39،چودہ ایل کا رہائشی دکاندار فیض الحسن گھر سے دکان پر آرہا تھا کہ راستہ میں چھپے ہوئے ڈاکووٴں نے اسکی موٹر سائیکل کو زبردستی روک کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اورجیب میں موجود5ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا،انہی ملزموں نے دودھ کمپنی کی گاڑی سے 5ہزار کی نقدی اور عملے سے موبائل فونز چھین لئے،مقامی گوالے یعقوب انصاری کو بھی زدوکوب کرکے اس سے 7ہزار کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :