سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پیر 6 جنوری 2014 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری۔2014ء) سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نور خان ایئربیس چکلالہ پر سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کا پرُتپاک استقبال کیا، دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور توانائی، معیشت اور تجارت کے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعود الفیصل ایسے موقع پر پاکستان پہنچے ہیں جب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور تمام تر حکومتی وضاحتوں کے باوجود سیاسی اور سماجی شخصیات اس دورے کو پرویز مشرف کے خلاف چلنے والے مقدمے کے تناظر میں ہی دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :