37 ارب کے ترقیاتی فنڈز دو ماہ میں استعمال کیے جائیں،قائم علی شاہ

پیر 6 جنوری 2014 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ترقیاتی مد میں مختص 37 ارب کے فنڈز دو ماہ میں استعمال کرنے اور غیر معمولی پیش رفت دکھانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری کام میں ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کے حکام کے اجلاس کے دوران کہی۔

سید قائم علی شاہ نے کراچی ، حیدر آباد ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، اور سکھر میں 7.1 ارب روپے کی خطیر رقم سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر کے احکامات دیئے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مجموعی طورپر تمام ترقیاتی کاموں کے لئے 70 ارب روپے جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 33 ارب روپے استعمال ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے افسران کو کام رفتار تیز کرنے جاری کئے گئے بقیہ فنڈز دو مہینے کے اندر استعمال کرنے اور جاری ترقیاتی کاموں پر غیر معمولی پیش رفت دکھانے کے احکامات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے باسیوں کو سستی اور معیاری بہتر سفری سہولیات دینے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سرکاری و نجی شعبوں کی شر اکت داری کے تحت دو سوبسوں کا انتظام کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2008 سے کراچی اور حیدر آباد کی ترقی اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے جبکہ اس وقت بھی کئی میگا ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :