مجھ پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری کسی کالعدم تنظیم نے قبول نہیں کی ،میر عبدالماجد ابڑو ، حملے میں کون لوگ ملوث ہیں رپورٹ آنے پر ہی کچھ کہا جاسکے گا،عوام نے منتخب کیا ، رابطہ کوئی نہیں توڑ سکتا ، مشیر برائے زکواة حج واوقاف

پیر 6 جنوری 2014 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے زکواة حج واوقاف میر عبدالماجد ابڑو نے کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری کسی کالعدم تنظیم نے قبول نہیں کی ، حملے میں کون لوگ ملوث ہیں رپورٹ آنے پر ہی کچھ کہا جاسکے گا،ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے ، عوام سے میرا رابطہ کوئی نہیں تھوڑ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واضح طو رپر کہا ہے کہ وزراء اور مشیروں کو مکمل اختیارات حاصل ہیں اب وزراء اور مشیروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اختیارات کو استعمال کریں اور بیورو کریسی سے اپنے کام نکالیں انہوں نے یہ بات پیر کے روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی صوبائی مشیر نے کہاکہ ہم حکومت کا حصہ ہے اور بلوچستان میں مخلوط حکومت موجود ہے وزراء اور مشیروں کے جو اختیارات ہے وہ وزراء کو چاہیے کہ وہ استعمال کریں اب واضح طور پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہہ دیا ہے کہ وزراء اور مشیروں کو مکمل اختیار ہے اب ہم دیکھتے ہیں کہ فائل ورک میں بیورو کریسی مشیروں کے احکامات پر کہاں تک عمل کرتی ہے انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بارے میں سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا اس بارے میں تحقیقات جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے گذشتہ روز میری عیادت کیلئے آئے تھے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اس بارے میں پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور جلد ہی جو لوگ اس میں ملوث ہونگے اان کو گرفتار کرلیا جائیگا انہوں نے مزیدکہا کہ میرے اوپر ہونے والے اس قاتلانہ حملے کی فی الحال کسی کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے 11مئی کو جب عام انتخابات کے دوران میرے حلقے میں جب میں ورک کررہا تھا تو اس وقت بھی ایک تنظیم نے مجھے ہٹ کیا تھا جس کی ذمہ داری اس نے قبول کی تھی انہوں نے کہاکہ اس وقت موبائل کو دور ہے کسی سے کسی کی موومنٹ پوشیدہ نہیں ہوسکتی تاہم اس وقت یہ کہنا کہ اس میں کون لوگ ملوث ہے ان کے کیا مقاصد تھے قبل ازوقت ہے رپورٹ آنے پر ہی اس بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے اور عوام سے میرا رابطہ کوئی نہیں تھوڑ سکتا ۔

متعلقہ عنوان :