جامع منصوبہ بندی کے تحت کراچی اور حیدر آبادکے شاندار ماضی کو بحال کیا جائے گا ،وزیر اعلیٰ سندھ ،سید قائم علی شاہ کے صوبے کے تمام میں ماسٹرپلان تشکیل دینے اور خصوصی ترقیاتی پروگرام سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے احکامات

پیر 6 جنوری 2014 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو صوبے بھر کے تما م اضلاع کی ترقی کے لئے طویل المعیاد ماسٹر پلان تشکیل دینے اور پسماندہ اضلاع کے لئے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے آغاز کے لئے -15 دن کے اند ر خصوصی ترقیاتی پروگرام کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔انہو ں نے متعلقہ عملداروں کو واٹر سپلاء نکاسی آب، صفائی ستھرائی، صحت اور تعلیم سے متعلق اسکیموں کو منصوبہ بندی میں ترجیحاتی بنیاد کرنے کے احکامات دیئے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ، حیدر آباد ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر میں -7.1 بلین روپے کی خطیر رقم سے جاری ترقیاتی ، منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر کے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں کے لئے محکمہ خزانہ نے مختص رقم مختص فنڈز کا -50 فیصد جاری کر دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جاری فنڈز کو ایک یا دو ماہ کے اند رموٴثر طریقے سے استعمال کرنے اور کام کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کے احکامات دیئے ہیں۔

یہ احکامات انہو ں ے ترقیاتی کاموں سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی دوران دیئے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 2013-14 میں مجموعی طورپر تمام ترقیاتی کاموں کے لئے -70 ارب روپے جاری کئے گئے جن میں سے اب تک -33 ارب روپے استعمال ہو چکے ہیں۔ انہو ں نے افسران کو کام رفتار تیز کرنے جاری کئے گئے بقیہ فنڈز دو مہینے کے اندر استعمال کرنے اور جاری ترقیاتی کاموں پر غیر معمولی پیش رفت دکھانے کے احکامات دیئے ۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے باسیوں کو سستی اور معیاری بہتر سفرء سہولیات دینے کا تہیہ کیا ہو اہے اور اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ حکام کو قلیل و قت کے اندر سرکاری و نجی شعبوں کی شر اکت داری کے تحت جلد از جلد -2 سئوبسوں کا انتظام کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے موٴثر منصوبہ بندی کے بھی احکامات دیئے۔ انہو ں ے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد سندھ کے اہم شہر ۔

۔ موٴثر ، جامع اور طویل المعیاد منصوبہ بندی کے تحت ان دونوں شہروں کے شاندار ماضی کو بحال کیا جائے گا بلکہ جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ -2008 سے کراچی اور حیدر آباد کی ترقی اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے جبکہ اس وقت بھی کئی میگا ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور آئندہ کے لئے بھی میگا منصوبوں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میر پورخاص کے لئے نکاسی آب کے لئے جامع ڈرینج سٹم تیارکرنے کی بھی ہدایت دی جو کہ ان کے مطابق نشیبی علاقوں پر واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرینیج میرپورخاص کے شہریوں کا اہم مسئلا ہے جسے ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے۔وزیراعلی سندھ نے صوبہ کے بڑے سے شہروں میں زیر عمل خصوصی پیکیجزکی طرز پر تھر پارکر، جیکب آباد، کمشور، کندھ کوٹ، دادو، ملیر و دیگر پسماندہ اضلاع کے لیے ضرورت حامل ترقیاتی اسکیموں -15 روز کے اند ربناکر پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں 5ارب روپے پہلے ہی مختص کئے گئے ہیں ، جن کے لئے پہلے سے ہی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

تاہم انہو ں نے ترقیاتی کاموں میں اوور لیپنگ سے بچنے کی ہدایات دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو تنبیہ کی کہ جو کوئی بھی اوور لیپنگ اور غیر معیاری کام میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ان -314 ترقیاتی منصوبوں سے متعلق دو دن کے اندر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے جن کو دسمبر 2013تک مکمل کرنے کے لئے عملدآمد کرنے والے افسران کو 100فیصد رقم جاری کردی تھی۔ اجلاس میں صوبائی مشیر خزانہ مراد علی شاہ ، چیف سیکریٹری سندھ سجاد سیلم ہوتیانہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عارف احمد خان، وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری کیپٹن انوار احمد و دیگر افسران نے شرکت کی۔