کراچی،قتل کے الزام میں گرفتار سابق گورنر بلوچستان کے بیٹے کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2روز کی توسیع کردی گئی

پیر 6 جنوری 2014 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سیکورٹی گارڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے بیٹے سمیت 3ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کی عدالت نے ڈیفنس کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے الزام میں گرفتارسابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے بیٹے فبیان مگسی، اظفر خان اور اورنگزیب کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی، واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے تینوں ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر درخشاں تھانے کی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے بیٹے سمیت تین ملزمان نے ڈیفنس فیز 8 میں واقع نجی سینما گھر میں گھسنے کی کوشش کی، سیکیورٹی پر مامور گارڈز کے روکنے پر انھوں نے ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا اور ایک گارڈ کی رپیٹر چھین کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصف نامی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا تھا عدالت میں ملزمان کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے

متعلقہ عنوان :