کوئی مانے یا نہ مانے ’’سندھ ٹو‘‘ ایک حقیقیت بن چکا ہے، الطاف حسین
پیر 6 جنوری 2014 22:10
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو صرف پرویز مشرف پر نہیں بلکہ ان کا ساتھ دینے والے تمام لوگوں پر بھی مقدمہ چلایا جائے۔
(جاری ہے)
عزیز آباد نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے اراکین سے بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو 12 اکتوبر 1999 سے چلایا جائے، سابق آرمی چیف کو تنہا تمام اقدامات کا ذمہ دار ٹھرا کر ان پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرنے والے ناانصافی کررہے ہیں لہٰذا اگر غداری کا مقدمہ چلانا ہی ہے تو صرف پرویز مشرف کے خلاف نہیں بلکہ ان کا ساتھ دینے والے تمام افراد پر بھی چلایا جائے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے ’’سندھ ٹو‘‘ ایک حقیقیت بن چکا ہے جس کی حقیقی شکل بھی سامنے آئے گی خواہ رسماً آئے یا آئینی شکل میں، ’’سندھ ون‘‘ اور ’’سندھ ٹو‘‘ ہو تو وہاں رہنے اور ان کے تمام امور چلانے والوں کا تعلق سندھ سے ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ محروم عوام کو بااختیار بنانے کی بات کو غلط رنگ دے رہے ہیں، اتحاد پیدا کرنے کے لیے محروموں کو حقوق دینے ہوں گے اور زیادتیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.