روسی حکومت اور پاکستان کی کاروباری برادری کے درمیان مالی دعوؤں کے حل میں سہولت دینے کیلئے تیار ہیں ، وزیر خزانہ ،روس کے ساتھ تجارت سے متعلق 16سالہ پرانے مالی تنازعات حل ہو جائیں تو دوطرفہ تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اجلا س سے خطاب
پیر 6 جنوری 2014 22:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ روسی حکومت اور پاکستان کی کاروباری برادری کے درمیان مالی دعوؤں کے حل میں سہولت دینے کیلئے تیار ہیں ، روس کے ساتھ تجارت سے متعلق 16سالہ پرانے مالی تنازعات حل ہو جائیں تو دوطرفہ تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی ۔ وہ پیر کو روس اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تجارتی مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے حوالہ سے پیش رفت فریقین کے مفاد میں ہو گی اور اس سے باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی جنہوں نے تقریباً ڈیڑھ عشرے سے دوطرفہ تجارت کو یرغمال بنا رکھا ہے، ہم روسی حکومت اور پاکستان کی کاروباری برادری کے درمیان مالی دعوؤں کے حل میں سہولت دینے کیلئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.