عوام عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی چوہدری برادران کو مسترد کردیں گے ‘ رانا ثناء اللہ،چوہدری برادران کی شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے اسی لئے وہ بلدیاتی انتخابات سے فرار کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں‘ وزیر قانون پنجاب
پیر 6 جنوری 2014 22:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی دور کی کرپشن ، اقرباپروری اور غلط معاشی پالیسیوں کی سزا قوم آج تک بھگت رہی ہے، عوام ان کے چہرے پہچان چکے ہیں ، اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی چوہدری برادران کی شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے اور اسی لئے وہ بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں مگر عوام بلدیاتی انتخابات میں بھی چوہدری برادران کو مسترد کردیں گے ۔
چوہدری پرویز الٰہی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے لئے خود کو ذہنی طور پر ابھی سے تیار رکھیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پنجاب حکومت خلوص نیت سے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے اور حکومت کے بروقت اقدامات سے صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور انشاء اللہ عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔وزیرقانون نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ہماری سیاست کا بنیادی نکتہ ہے اور پنجاب حکومت عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی ۔پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی اور عوامی فلاحی منصوبوں کی کامیابی نے چوہدری برادران کو بری طرح خوفزدہ کردیا ہے اور اسی لئے وہ بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.