Live Updates

انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیوہ ممتاز بی بی انتقال کرگئیں ،شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ، گورنر چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، عمران خان ،الطاف حسین و دیگر کا اظہار تعزیت

پیر 6 جنوری 2014 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیوہ ممتاز بی بی انتقال کرگئیں جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت دیگر نے حبیب جالب کی بیوہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیوہ ممتاز بی بی کو دل کا عارضہ لا حق تھا اور وہ کچھ عرصہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ گزشتہ روز 79برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملیں۔بتایا گیا ہے کہ ممتاز بی بی کو اس سے قبل بھی دو ہارٹ اٹیک ہو چکے تھے جبکہ تیسرے دل کے دورے میں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے انکی رہائشگاہ پر گئے ۔بعد ازاں مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شاہ فرید قبرستان سبزہ زار میں حبیب جالب کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحومہ کے سوگواران میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات