گورنربلوچستان سے وزیراعلی ٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات

پیر 6 جنوری 2014 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے پیر کے روز گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی وزراء مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اہم ملاقات کی ملاقات کے بعد گورنر بلوچستان اسلام آباد روانہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خاتمے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتیں جن میں اسمبلی کے اندر حسب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان شامل ہے نے گورنر ہاؤس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کی اور ان کو خاص طور پر بلوچستان سے سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کے اغواء کے واقعات کے بارے میں آگاہ کیا اور اپنی تشویش کااظہار کیا اور اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ جب بھی قومی اسمبلی کا اجلااس ہوگا اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں حکومتی ارکان اور حزب اختلاف کے ارکان دھرنا دیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبائی وزراء سیاسی جماعتوں کے ہمراہ گورنر بلوچستان سے ملاقات کے بعد گورنر بلوچستان خصوصی طیارے میں کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچ گئے سیاسی حلقے ان کی اچانک اسلام آباد روانگی کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں یہ پہلا موقع ہوگا کہ صوبائی اسمبلی میں حکومتی ارکان جن میں صوبائی وزراء اور اپوزیشن کے ارکان اسمبلی مشترکہ طور پر بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :