خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،ڈرون حملوں سے متعلق تحریک التواء پیش کردی، اگراقتدارکوبچانے کیلئے ہم اسی طرح خاموش رہے اورملک کی سالمیت کانہیں سوچاتوپھرہم کہیں کے بھی نہیں رہیں گے،مفتی جانان

پیر 6 جنوری 2014 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن نے ہنگومیں ڈرون حملہ اوراغواء برائے تاوان سے متعلق تحریک التواء پیش کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روزاسمبلی اجلاس میں جے یوآئی(ف)کے رکن اسمبلی مفتی جنان تحریک التواء پیش کی،ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ڈرون حملے اورجوصورتحال جاری ہے اگراقتدارکوبچانے کیلئے ہم اسی طرح خاموش رہے اورملک کی سالمیت کانہیں سوچاتوپھرہم کہیں کے بھی نہیں رہیں گے ٹل جہاں دینی مدرسہ اورمسجدپرڈرون حملہ کیاگیاوہاں کے لوگ انتہائی پریشان ہیں ضلع ہنگوکی حدودمیں اب بھی ڈرون پروازیں کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ پہلے ڈرون حملے ایجنسی تک محدودتھے اب بندوبستی علاقوں میں بھی ہورہے ہیں اگراس کونہ روکاگیاتومیں یہ کہہ سکتا ہوں کہ کل اسلام آباداورپشاورمیں بھی ڈرون حملے ہوں گے انہوں نے کہاکہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں حیران کن حدتک اضافہ ہورہا ہے لہذاحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کوتحفظ فراہم کرے تحریک التواء کے جواب میں صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہاکہ مفتی جانان نے جس ایشوکی طرف اشارہ کیاہے ہمیں ان سے زیادہ دکھ ہے ہم نے تواس ڈرون کے ردعمل میں نیٹوسپلائی بھی روک رکھی ہے مگرافسوس کہ اس پر ہمیں تنقیدکانشانہ بنایاجا رہاہے ۔