خیبر پختونخوا حکومت نے پیسکوکو صوبہ کے حوالہ کرنے کے فیصلے سے مشروط اتفاق کرلی، بجلی لوڈ شیڈنگ اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ بنا ہوا ہے
پیر 6 جنوری 2014 22:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو صوبہ کے حوالہ کرنے کے فیصلے سے مشروط اتفاق کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور وفاقی حکومت کو گیارہ نکاتی پوائنٹس پیش کرتے ہوئے اس حوالہ سے حتمی فیصلہ کیلئے فوری مرکزی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دینے کامطالبہ کیا ہے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شاہ فرمان نے صوبائی اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے معاشی لحاظ سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔
شاہ فرمان نے کہا کہ بجلی کے خالص منافع ( نٹ ہائیڈل پرافٹ) کی مد میں مرکزکے ذمے اربوں روپے کے بقایا جات ہیں اے جی این قاضی فارمولے کے تحت مرکز صوبے کو اپنا حق دینے کے لئے تیارنہیں اور ثالثی ٹریبونل کو ماننے سے سے انکار ی ہے خیبر پختونخوا میں بجلی پیداکرنے کے لئے ہائیڈرل کے شعبے میں35 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی گنجائش موجود ہے اور سنجیدگی سے اس مسئلہ پر غور کیا جائے تو ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پایاجاسکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.