قومی اسمبلی ، دفاعی پیداوار اور قائمہ کمیٹی مواصلات کیلئے سہیل منصور خواجہ اور سفیان یوسف کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب

پیر 6 جنوری 2014 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار اور قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کیلئے ایم کیوایم کے ارکان سہیل منصور خواجہ اور سفیان یوسف کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مقامی پیداوار اور مواصلات کے علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سہیل منصور خواجہ کا نام چیئرمین کیلئے رکن کمیٹی رمیش کمار نے تجویز کیا۔ کمیٹی کے دیگر ارکان نے متفقہ طور پر سہیل منصور خواجہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کیلئے چیئرمین منتخب کرلیا اسی طرح قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے مواصلات کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :