مشرف کیلئے غدار کا لفظ استعمال نہ کیا جائے، درخواست

منگل 7 جنوری 2014 11:40

مشرف کیلئے غدار کا لفظ استعمال نہ کیا جائے، درخواست

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کیلئے غدار کا لفظ استعمال نہ کرنے کیلئے خصوصی عدالت میں پٹیشن دائر، درخواست گزار کا موقف ہے کہ سابق فوجی سپہ سالار کو غدار کہہ کر مسلح افواج کو بدنام نہ کیا جائے۔خصوصی عدالت میں درخواست پاکستان سوشل جسٹس پارٹی کے سربراہ اختر شاہ کی جانب سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو غدار کہنا مسلح افواج کا مورال ڈاؤن کرنے کے مترادف ہے۔

سابق فوجی سپہ سالار کو غدار کہہ کر مسلح افواج کو بدنام نہ کیا جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کے لیے غدارکا لفظ استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ دوسری جانب عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل بیمار ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشرف کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ہے۔