جوریہ عباسی مارننگ شو میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے کوشاں

منگل 7 جنوری 2014 13:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) اداکارہ جوریہ عباسی نجی ٹی وی چینل سے مارننگ شو ” میری صبح کتنی حسین ہے “ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے کوشاں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے خصوصی طور پر مارننگ شو کیلئے لاہور شفٹ ہونے والی اداکارہ جوریہ عباسی نجی ٹی وی چینل سے شروع ہونے والے مارننگ شو ” میری صبح کتنی حسین ہے “ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے میں مصروف ہے ۔

اس حوالے سے جوریہ عباسی کا کہنا ہے کہ ہفتہ قبل ہی میں نے مارننگ شو کا آغاز کیا ہے اور اس میں ہر روز بہتری نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی چیز ابتداء سے مکمل نہیں ہوتی اس کو حتمی شکل کیلئے وقت درکار ہوتا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ زندہ دلان لاہور میرے مارننگ شو کو پسند کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اہل لاہور سے جو محبت ملی ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔