فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ 15 مارچ سے 4 اپریل تک کوسٹاریکا میں کھیلا جائے گا

منگل 7 جنوری 2014 13:42

سان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ 15 مارچ سے 4 اپریل تک کوسٹاریکا میں کھیلا جائے گا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں میزبان کوسٹا ریکا، وینزویلا، اٹلی اور زمبیا، گروپ بی میں گھانا، کوریا، جرمنی اور کینیڈا گروپ سی میں نیوزی لینڈ، پیرا گوئے، اسپین اور جاپان گروپ ڈی میں میکسیکو، کولمبیا، چین اور نائیجیریا شامل ہیں۔ گروپ سٹیج کے میچز 15 سے 23 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آؤٹ مرحلہ 25 مارچ سے شروع ہوگا اور چیمپئن کا فیصلہ 4 اپریل کو ہوگا۔