وینا ملک کے اسد بشیر سے نکاح کی تصویریں منظرعام پر آ گئیں

منگل 7 جنوری 2014 13:43

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)وینا ملک کے اسد بشیر سے نکاح کی تصویریں منظرعام پر آ گئی ہیں، وینا ملک کے نکاح میں ان کا حق مہر ایک ہزار ریال رکھا گیا ہے، جو ان کے شوہر اسد بشیر نے ادا کر دیا ہے،وینا ملک اور بزنس مین اسد بشیر کچھ دن پہلے دبئی کی عدالت میں رشتہ ازدوکل میں منسلک ہوئے۔

(جاری ہے)

نکاح نامے کے مطابق وینا ملک کا حق مہر ایک ہزار ریال تھا جو اسد بشیر نے وینا کو ادا کیا۔

وینا ملک اور ان کے شوہر ان دنوں دبئی میں ہیں۔ وینا ملک نے بتایا کہ انھوں نے اور ان کے شوہر نے معروف عالم دین مولانا مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ وینا ملک کے مطابق مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے وینا اور ان کے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔