تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”مسٹرپی بڈی اینڈشرمین “کا ٹریلر جاری

منگل 7 جنوری 2014 13:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)ہالی و ڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”مسٹر پی بڈی اینڈ شرمین“کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ٹوینٹیتھ سینچری فاکس کے تحت بننے والی اس اس فلم کی کہانی دنیا کے عقلمند ترین سائنسدان کتے اور اسکے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی انوکھی مہم جوئی پر روانہ ہو جاتے ہیں جہاں انہیں خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار روب منکوف کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کااسکرین پلے کریگ رائٹ نے پیش کیا ہے جبکہ ایلکس شوارٹزاور ڈینس نولن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں مرکزی کرداروں کیلئے ہالی وڈ اداکاروں ٹےِ بورل،میکس چارلس،ایلی کیمپر،اسٹیفن کولبرٹ اورایلیسن جینی سمیت دیگرفنکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”مسٹر پی بڈی اینڈ شرمین“ آئندہ سال7فروری کو برطانیہ اور7مارچ کوامریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔