آزادکشمیرکی طرح مقبوضہ کشمیرمیں بھی جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں جاری

منگل 7 جنوری 2014 13:54

سرینگر/مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) آزادکشمیرکی طرح مقبوضہ کشمیرمیں بھی جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں جاری ہیں۔سرینگر،بارہ مولہ،بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں مسکلدومدارس اور خانقاہوں پر چراغاں اور محافل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقادکا سلسلہ عروج پر پہنچ چکاہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق سرینگر میں درگاہ حضرت بل،کانقاہ معلی،درگاہ حضرت نقشبند،مرکزی جامع مسجد سرینگر،چرارشریف سمیر دیگر مقامات پر جلوس میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محافل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے نوجوان پرجوش ہیں۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان کے مطابق ادھر ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی سمیت اہلسنت کی دیگر تنظیموں کی جانب سے چراغاں وسجاوٹ نے ماحول پر روحانیت طاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

شہرومضافات میں حضور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعتوں کے نغمے فضاؤں کو معطرکررہے ہیں۔بڑوں کی طرح بچے بھی حضور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت وعقیدت کے اظہارکے لئے اپنے گھروں،تعلیمی اداروں،محلوں اور راستوں کو سجارہے ہیں۔12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے لئے نوجوان گروپوں کی صورت می نعت پڑھنے کی تیاریاں کررہے ہیں اور روزانہ اپنے گھروں اور اداروں میں محافل میلادکا انعقاد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :