حضور سرورکائنات کی بعثت للہ رب العالمین کا مومنین پر سب سے عظیم احسان ہے،قاریہ طاہرہ مقبول
منگل 7 جنوری 2014 13:54
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)المصطفیٰ ویلفئرسوسائٹی شعبہ خواتین کی ممبرمحترمہ قاریہ طاہرہ مقبول نے کہاہے کہ حضور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کائنات کی سب سے بڑی نعمت ورحمت ہے۔اللہ رب العالمین نے کسی پیغمبرکی بعثت کو احسان قرارنہیں دیالیکن جب اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت فرمائی تو اس کومومنین پر احسان عظیم قراردیاہے۔
پوراقرآن حضور کی نعت یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف وکمالات کا بیان فرمارہاہے۔گویاخودرب ذوالجلال اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاذکر بلندفرمارہاہے۔میلادشریف کا مقصد بھی اللہ عزوجل کے حکم کی تعمیل میں اللہ کی سب سے بڑی نعمت ورحمت کے مل جانے پر اظہارتشکرہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں خواتین کی ایک محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔
اس موقع پر دارالحکومت کے مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات نے انتہائی پرسوزاندازمیں بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔قاریہ طاہرہ مقبول نے کہاکہ خواتین حضرات امہات الموء منین کی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے حضورسرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکریں اور ماہ ولادت باسعادت میں ذیادہ سے ذیادہ درودوسلام کا نذرانہ پیش کرکے رحمت وبرکات حاصل کریں ۔انہوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے درودوسلام کی اپیل کو بھرپورخیرمقدم کیا اور خواتین سے کہاکہ وہ جہاں کہیں بھی ہیں اپنے اداروں،گھروں میں درودوسلام کا نذرانہ کثرت سے پیش کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.