سعودی وزیر خارجہ کے دورہ سے پاک سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے ، پاکستانی سفیر محمد نعیم

منگل 7 جنوری 2014 13:56

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نعیم خان نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے حالیہ دورہ پاکستان کاروباری اور تجارتی شعبوں میں تعاون میں اضافہ کیلئے اہمیت کا حامل ہے جبکہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں زراعت، توانائی اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے سعودی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :