مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر شک ہوا تو میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر دوبارہ معائنہ کرایا جائیگا‘ اکرم شیخ

منگل 7 جنوری 2014 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پرویز مشرف غداری کیس کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر شک ہوا تو میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر دوبارہ معائنہ کرایا جائیگا‘ غداری کیس پاکستان کی تاریخ کا اہم کیس ہے مشرف کی غیر موجودگی میں مقدمہ نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ بہت ساری دستاویزات پر مشتمل ہے اور اس میں وہ تمام دستاویزات موجود ہیں جن پر پرویز مشرف نے اپنے ہاتھوں سے دستخط کئے تھے۔

اکرم شیخ نے کہا کہ ویسے یہ مقدمہ پندرہ روز سے زیادہ چلنے والا نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرف کی غیر موجودگی میں مقدمہ نہیں چل سکتا کیونکہ یہ آئین اور دستور کے مطابق ان کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آرمڈ فورسز جیسا ادارہ غلط میڈیکل رپورٹ جاری نہیں کرے گا اور اگر رپورٹ پر شک ہوا تو پھر میڈیکل بورد تشکیل دے کر ان کا دوبارہ معائنہ کرایا جائے گا۔۔