پرویزمشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اس حوالے سے کوئی ڈیل کرانے نہیں آیا، سعودی وزیر خارجہ

منگل 7 جنوری 2014 15:38

پرویزمشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اس حوالے سے کوئی ڈیل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،کوشش رہی کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور دیگرامورپرتعاون جاری رہے۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود الفیصل نے کہا کہ سابق صدر پر ویز مشرف کا معاملہ گفتگو میں زیر بحث نہیں آیا،یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب توانائی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریگا۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی صورت حال میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھناچاہتے ہیں، خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے بھی دونوں ممالک کو تعاون جاری رکھنا ہے، دہشت گردی پرقابوپانے کیلئے بھرپورتوجہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکی اور نیٹو فورسز رواں سال افغانستان سے نکل جائیں گی، افغانستان میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہ ہونے دیا جائے، امریکی انخلاکے بعدافغانستان معاملات خوش اسلوبی سے نمٹائیں۔ سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل مذاکرات سے نکل سکتا ہے، اسرائیل غیرقانونی تعمیرات کررہاہے۔واضح رہے کہ کسی بھی سعودی اعلیٰ عہدیدار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

متعلقہ عنوان :