کراچی‘ چپ تعزیہ اور ربیع الاول کی سیکیورٹی کے لیے اعلی سطح کا اجلاس

منگل 7 جنوری 2014 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) کراچی کراچی میں چپ تعزیہ اور ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں ڈی جی رینجرز، ڈپٹی ڈی جی رینجرز اور رینجرز کے اعلی افسران نے شرکت کی، اجلاس میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، سیکیورٹی پلان کے مطابق رینجرز کی عارضی چوکیاں، بھاری نفری کی تعیناتی، جلوس کی گزرگاہ پر اسنائپرشوٹرز کے علاوہ جلوسوں کے راستوں کو مکمل سیل کیا جائے گا اور کتوں کی مدد سے راستوں کو چیک کیا جائے گا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ ترجمان رینجرز نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلیمین کو فروغ دیں۔

متعلقہ عنوان :