پشاور، کرپشن میں ملوث سات ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے معطل کردیا گیاہے،ایس ایس پی ٹریفک

منگل 7 جنوری 2014 17:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) ایس ایس پی ٹریفک خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث سات ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جن میں سے تین کو معطل اور چارکے خلاف تحقیقات جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور رینگ روڈ حیات آباد کو باقاعدہ طور ٹریفک پولیس کے حوالے کر نے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ حیات آباد رینگ کو ٹریفک پولیس کے حوالے کر نے سے جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو رینگ روڈ پر منتقل کی جائیں گئی جس سے شہر میں ٹریفک رش میں کمی آئیں گی ان کا کہنا تھا کہ حیات آباد رینگ روڈ سے تین روز کے اندر اند ر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیں گا تاکہ عوام کو سفر کے دوران مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑیں ایس ایس پی خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ اندرون شہر میں ٹریفک رش کو کنٹرول کر نے کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔

جبکہ شہر بھر میں تجاوزات قائم کر نے والے بارہ سوا فراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :