پاک بھارت بہتر تعلقات سے خطے میں بحرانوں کا خاتمہ کرنے میں مددملے گی،سلما ن خورشید،دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے کیلئے پاکستان موثر اقدامات کرے،بھارتی وزیرخارجہ کا بیان

منگل 7 جنوری 2014 18:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے پاک بھارت تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے بحرانوں کے خاتمے میں مددملے گی،ایرانی ریڈیو کے مطابق منگل کو بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے جاری ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کوخطے کے استحکام کے لیے ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے بحران کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو چاہیے کہ ا س سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائے تاکہ خطے سے کشیدگی دور ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری سے عوام کو بھی ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :