امریکا کا عراق کو اسلحہ و فوجی سازوسامان کی فروخت کا عمل تیز کرنے کا اعلان ،آئی ایس آئی ایل کا نائب کمانڈرلڑائی میں ماراگیا،جنگجوؤں کے چیک پوسٹ پر حملے میں دو فوجی ہلاک
منگل 7 جنوری 2014 19:56
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) امریکا نے عراق کے شورش زدہ صوبے الانبار میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم کے جنگجوؤں کے خلاف وزیراعظم نوری المالکی کی حکومت کو جنگ میں مدد دینے کے لیے اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی فروخت کا عمل تیز کرنے کا اعلان کردیا،درایں اثناء عراق میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ریاست اسلامی عراق وشام (آئی ایس آئی ایل) کا نائب کمان دار شورش زدہ صوبے الانبار میں سرکاری فوج اور قبائلی جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا ۔
ادھر فلوجہ شہر کو دارالحکومت بغداد سے ملانے والی شاہراہ پر القاعدہ کے جنگجوؤں اور عراقی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے،دوسری جانب بغداد کے نواح میں واقع قصبے ابو غریب میں تیزرفتار کار میں سوار جنگجوؤں نے فوج کے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے واشنگٹن میں نیوزبریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا عراق کو اس موسم بہار کے دوران ہل فائر میزائلوں کی اضافی کھیپ مہیا کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے عراق کو آیندہ ہفتوں کے دوران القاعدہ سے وابستہ گروپ کے جنگجوؤں کا سراغ لگانے اور فضائی نگرانی کے لیے دس بغیر پائلٹ جاسوس طیارے سکین ایگل دے گاان کے علاوہ اسی سال عراق کو فضائی نگرانی کے لیے اڑتالیس بغیر پائلٹ جاسوس طیارے دیے جائیں گے۔درایں اثناء عراق میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ریاست اسلامی عراق وشام (آئی ایس آئی ایل) کا نائب کمان دار شورش زدہ صوبے الانبار میں سرکاری فوج اور قبائلی جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا ۔ادھر فلوجہ کے مکینوں نے بتایاکہ شہر کو دارالحکومت بغداد سے ملانے والی شاہراہ پر القاعدہ کے جنگجوؤں اور عراقی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔دوسری جانب بغداد کے نواح میں واقع قصبے ابو غریب میں تیزرفتار کار میں سوار جنگجوؤں نے فوج کے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کی جانب سے عیدالوطنی کویت اور یوم پاکستان کے حوالے سے افطار ڈنر
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.