چودھری شجاعت حسین نے آئین کے آرٹیکل چھ میں ترمیم کامسودہ سینیٹ کوبھجوادیا،آئین کے آرٹیکل 6 میں"ہائی ٹریژن "(غداری )کالفظ مملکت کے خلاف جرم میں بدل دیاجائے،مجوزہ ترمیم

منگل 7 جنوری 2014 19:56

چودھری شجاعت حسین نے آئین کے آرٹیکل چھ میں ترمیم کامسودہ سینیٹ کوبھجوادیا،آئین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین نے کریمنل لا ایکٹ 1973 میں بھی متبادل تبدیلی کیلئے ترمیم سینیٹ کوبھجوادی مجوزہ ترمیم میں کہاگیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل6کی ذیلی دفعہ 1،2،3میں تین لفظ ہائی ٹریژن(غداری)کومملکت کیخلاف جرم کے متبادل الفاظ سے بدل دیاجائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوھدری شجاعت حسین نے آئین کے آرٹیکل چھ میں ترمیم کامسودہ سینیٹ کوبھجوادیاجس میں کہاگیا ہے کہ ہائی ٹریژن (غداری) کا لفظ جو آرٹیکل 6 میں استعمال ہوا ہے اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ اس جرم میں ملوث شخص نے دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر مملکت کے منافی کام کیا ہے۔

یہ تاثر درست نہیں ہے اس لئے لفظ ہائی ٹریژن (غداری) کو مملکت کے خلاف جرم سے بدل دیا جائے۔تعزیرات پاکستان کی دفعات 121سے 130 تک بھی اس طرح کے الفاظ سے بدل دیا جائے۔کریمنل لا ایکٹ 1973 میں بھی متبادل تبدیلی کی جائے۔