ڈپٹی سیکرٹری سراج فاطمہ نے سیکرٹری کے خلاف سندھ اسمبلی میں وال چاکنگ کرادی،اسپیکر آغا سراج درانی نے قائمقام سیکریٹری اسمبلی کے خلاف وال چاکنگ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ اپ ڈیٹ
منگل 7 جنوری 2014 21:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) سندھ اسمبلی بلڈنگ کے اندر منگل کو وال چاکنگ کردی گئی ۔ یہ وال چاکنگ سندھ اسمبلی کی خاتون ڈپٹی سیکرٹری سراج فاطمہ نے کی اور یہ نعرے تحریر کئے کہ سندھ اسمبلی کے قائم مقام سیکرٹری کو ہٹایا جائے اور میرے خلاف نا انصافی بند کی جائے ۔ وال چاکنگ گراوٴنڈ فلور پر سیکرٹری اور دیگر افسروں کے دفاتر کے باہر کی گئی ۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری مخدوم شفیع کی سربراہی میں ایک تین رکنی کمیٹی قائم کردی اور کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ وال چاکنگ کرنے والے کی نشاندہی کرے اور اس کے خلاف کارروائی کرے ۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سید حسن شاہ اور قمر حیدر عابدی شامل ہیں ۔ اسپیکر نے سندھ اسمبلی کے چیف سکیورٹی افسر یوسف جونیجو اور دیگر چار سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.