آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، پرویز مشرف کے دل کی ایک شریان بند ہے، کندھا بھی ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے،ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہیں ، ریڑھ کی ہڈی میں درد کا مسئلہ ہے ، دانتوں میں درد اور ہڈیوں میں سوزش اور گٹھنے میں درد کے امراض بھی لاحق ہیں ، میڈیکل رپورٹ ، سابق صدر پرویز مشرف کو رواں ہفتے علاج کے لئے ایئرایمبولینس میں برطانیہ بھیجا جا سکتا ہے ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

منگل 7 جنوری 2014 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق پرویز مشرف کو 9 امراض لاحق ہیں۔سابق صدر کی رپورٹ آپ اُردو پوائنٹ پر بھی پڑھ سکتے ہیں.نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کوپیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2 جنوری کو جب سابق صدر کو ہسپتال لایا گیا تو وہ سینے میں گھٹن محسوس کررہے تھے، انہیں پسینہ آرہا تھا اور بائیں بازو میں تکلیف بھی محسوس کررہے تھے، ان کا علاج شروع کیا گیا تو ابتدائی معائنوں سے یہ پتہ چلا کہ پرویز مشرف متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

وہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تاہم انھیں سانس لینے میں کوئی مشکل نہیں پیش آرہی۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کے دل کی ایک شریان بند ہے، اس کے علاوہ ان کے دل کی دیگر شریانوں میں کیلشیم کی موجودگی بھی پائی گئی ہے وہ ذہنی دباوٴ کا شکار ہیں اور ان کا کندھا بھی صحیح کام نہیں کررہا، انہیں ریڑھ کی ہڈی میں درد کا بھی مسئلہ ہے، اس کے علاوہ انھیں دانتوں میں درد اور ہڈیوں میں سوزش اور گٹھنے میں درد کے امراض بھی لاحق ہیں رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز پرویز مشرف کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کررہے ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پرویز مشرف کی انجیوگرافی کی ضرورت ہے تاکہ بائی پاس سرجری کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

میڈیکل رپورٹ کے مطابق مشرف ذہنی دباوٴ کا شکار ہیں اور ان کا کولیسٹرول لیول بھی بڑھا ہوا ہے۔ پرویز مشرف کی انجیو گرافی کرانا بھی ضروری ہے، انجیو گرافی کے بعد دل کے آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا نجی ٹی و ی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو اس ہفتے علاج کے لئے ایئرایمبولینس میں برطانیہ بھیجا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :