سپریم کورٹ نے سی این جی میں 9فیصد اضافی ٹیکس کے خاتمے کیخلاف ایف بی آر کی نظرثانی درخواست پرسماعت 13جنوری تک ملتوی کر دی

منگل 7 جنوری 2014 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ نے سی این جی میں نوفیصد اضافی ٹیکس کے خاتمے کے خلاف ایف بی آر کی نظرثانی درخواست پرسماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔منگل کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے وکیل شکیل الرحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے لوڈشیڈنگ اور سی این جی کے حوالے سے مشترکہ فیصلہ دیا۔ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ سیکشن تھری ٹیکس وصولی کے حوالے سے ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ دہرا ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے ابتدائی دلائل کے بعد درخواست کی سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔