تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے ،نواز شریف کی طرح پرویز مشرف بھی معاہدے کے تحت ملک سے رخصت ہو جائینگے، منظور وٹو ،الطاف حسین پرویز مشرف کی مایت میں اتنے آگے نکل گئے ہیں کہ ملکی مفاد اور سالمیت ک بھی داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کر رہے ،عنقریب بلاول بھٹو زرداری لاہور آئینگے ،پنجاب کی تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیں گے‘ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کی پریس کانفرنس

منگل 7 جنوری 2014 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے ،نواز شریف کی طرح پرویز مشرف بھی معاہدے کے تحت ملک سے رخصت ہو جائیں گے، الطاف حسین پرویز مشرف کے حمایت میں اتنے آگے نکل گئے ہیں کہ وہ ملکی مفاد اور سالمیت ک بھی داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کر رہے ،عنقریب بلاول بھٹو زرداری لاہور آئیں گے ،پنجاب کی تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیں گے،پنجاب کے حکمران صوبے کے معاملات کی بجائے خارجی امور میں الجھے ہوئے ہیں جس کے وہ مجاز نہیں ہیں، پنجاب کے حکمران شکست کے ڈر بلدیاتی انتخابات کا التواء چاہتی ہے، کیونکہ مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان کی مخدوش صورت حال کی وجہ سے عوام کا غم و غصہ کسی سے عیاں نہیں، اس لئے پنجاب حکومت نے راہ فرار میں ہی عافیت سمجھی۔

(جاری ہے)

ان خیلات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرقصور کے ڈویژنل صدر چوہدری منظور احمد، راجہ عامر خان، عابد حسین صدیقی، منظور مانیکا اور مانی پہلوان موجود تھے ۔ میاں منظور احمدوٹو نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت انتخابات میں سنجیدہ ہے تو وہ پرانی حلقہ بندیوں پر بھی انتخابات کروا سکتی ہے، چونکہ لوکل باڈی فنڈ مسلم لیگ (ن)کے اراکین اسمبلی استعمال کرتے ہیں اس لئے وہ کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ بلدیاتی انتخابات ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات التواء میں چلے گئے تو پاکستان پیپلز پارٹی تنظیمی صورتحال کا از سر نو جائزہ لے کر گی بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ انتخاب میں جن حلقوں میں الائنس تھا وہاں اپنے امیدواروں کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے پرویز مشرف کے معاملے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم سمجھتی ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے جس طرح نواز شریف معاہدہ کرکے جیل کے سلاخوں سے نکل کر جدہ روانہ ہو گئے تھے اسی طرح پرویز مشرف بھی معاہدے کے تحت رخصت ہو جائیں گے۔

کیونکہ جو لوگ میاں براداران کے ضمانتی تھے وہ اس وقت موجودہ حکومت کے مہمان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین پرویز مشرف کے حمایت میں اتنے آگے نکل گئے ہیں کہ وہ ملکی مفاد اور سالمیت ک بھی داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کر رہے جو الفاظ وہ ادا کر رہے ہیں وہ ملکی مفاد کے لئے زہر قاتل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پہلے بھی ناکردہ جرم کی سزا 11 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے کی صورت میں کاٹی، جس جواں مردی کے ساتھ وہ پابند سلاسل رہے اس پر انہیں قوم نے مردِ حر کا خطاب دیا اور اب بھی عدالتوں کا سامنے کرنے کو تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عنقریب بلاول بھٹو زرداری لاہور آئیں گے اور پنجاب کی تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بجلی کے نرخ 8.80 روپے فی یونٹ تھے اور آج 18.42 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں لیکن پھر بھی قوم لوڈشیڈنگ کے عذاب کو جھیل رہی ہے اس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جس رفتار سے بڑھ رہی ہیں قوم کو ٹانگوں، گدھا گاڑیوں، اونٹوں اور سائیکلوں پر سفر کرنا پڑے گا۔