پاکستان اس وقت دوراہے پرکھڑاہے ،لوگوں کو ان کے حقوق دیناہوں گے،عمران خان،11مئی کے الیکشن کی طرح اگربلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی توتسلیم نہیں کرینگے، عوام کو سڑکوں پرلائیں گے،سندھ میں ون اورٹو کی تقسیم میں کوئی حقیقت نہیں ہے ، 24سال سے ملک میں موجود نہ ہونیوالوں کو ایسا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو
منگل 7 جنوری 2014 22:30
کرچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت دوراہے پرکھڑاہے لوگوں کو ان کے حقوق دیناہوں گے ،سندھ میں ون اورٹو کی تقسیم میں کوئی حقیقت نہیں ہے جو لوگ 24سال سے ملک میں نہیں ہیں ان کو اس طرح کا مطالبہ نہیں کرناچاہیے،ملک نفرت کی تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، 11مئی کے الیکشن کی طرح اگربلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی توتسلیم نہیں کریں گے اورعوام کو سڑکوں پرلائیں گے۔
وہ پیرکومقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین،سندھ اسمبلی کے رکن سید حفیظ الدین اور پی ٹی آئی سندھ کے صدرنادراکمل لغاری ودیگرکے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔ عمران خا ن نے کہاکہ میاں برادارا ن نے سوئس بینکوں میں رکھے ہوئے آصف زرداری کے چھ ارب روپے پاکستان لانے کاوعدہ کیاتھالیکن اب حکومت بنتے ہی دونوں پارٹیوں کے درمیان مک مکا ہوگیاہے اورسوئس بینکوں میں رکھی ہوئی رقم کاذکر تک نہیں کیاجارہا، پاکستان اس وقت دوراہے پرکھڑاہے لوگوں کو ان کے حقوق دیناہوں گے سندھ میں ون اورٹو کی تقسیم میں کوئی حقیقت نہیں ہے جو لوگ 24سال سے ملک میں نہیں ہیں ان کو اس طرح کا مطالبہ نہیں کرناچاہیے ، تقسیم کے نعرہ لگاکر عوام کو تقسیم نہ کیاجائے اگرکسی نے پاکستان کی خدمت کرناہے توملک میں آئے ،بلاول بھٹو ٹویٹ پر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن وہ ملک میں کتنا وقت دیتے ہیں اورلوگوں کے مسائل میں کتنی دلچسپی رکھتے ہیں یہ سب عوام کے سامنے ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.