چھ بلٹ پروف گاڑیاں درآمد نہیں کی جارہیں،مقامی سطح پر تیار ہونگی‘ ترجمان پنجاب حکومت،مذکورہ گاڑیاں غیر ملکی مندوبین کے لئے استعمال میں لائی جائیں گی،وزیر اعلیٰ اپنی گاڑی استعمال کرتے ہیں

منگل 7 جنوری 2014 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) حکومت پنجاب کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پنجاب حکام کے استعمال کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کی جار ہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ 6 بلٹ پروف گاڑیاں مقامی طور پر تیار کی جائیں گی جوپنجاب کے دورے پر آئے ہوئے غیرملکی مندوبین کے پروٹو کول اور پنجاب کا دورہ کرنے والے دیگر سرکاری مہمانوں کو سنگین دھمکیوں کے پیش نظر استعمال کی جائیں گی ۔

ترجمان نے کہا کہ کوئی بلٹ پروف گاڑی پنجاب حکومت کے کسی افسر کے زیر استعمال نہیں آئے گی ۔ترجمان نے مزیدکہا کہ وزیر اعلی پنجاب خود اپنی ذاتی بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ کوئی بلٹ پروف گاڑی ان کے استعمال میں نہیں ۔ترجمان نے کہا کہ بیگم وزیر اعلی کی جانب سے ایسی کسی گاڑی کے استعمال کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :