سندھ کی جیلوں سے 51 قیدی دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

منگل 7 جنوری 2014 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 51 سزا یافتہ قیدیوں کو دوسرے صوبوں کی جیلوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو ایک مہینے کے اندر سینٹرل جیل اور لانڈھی جیل میں جیمرز کی تنصیب کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو صوبہ بھر کے تمام جیلوں باالخصوص کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے جیلوں میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو فوری طور سزا یافتہ 51 خطرناک قیدیوں کو صوبے سے باہر منتقل کرنے کے احکامات دئیے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے اجلاس میں بتایا کہ 51 ایسے قیدیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے خلاف ایکشن اٹھایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی کورٹ سے رابطے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی اور کمیٹی کو ایسا مکنزم تشکیل دینے کے احکامات دیے جس کے تحت ٹارگیٹیڈ آپریشن میں گرفتار کئے گئے ملزمان کے مقدمات کا انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں ایک ہفتے کے اندر فیصلہ سنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :