دبئی ٹیسٹ، سری لنکا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

بدھ 8 جنوری 2014 11:42

دبئی ٹیسٹ، سری لنکا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، عدنان اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا ہے، عدنان اکمل پہلے ٹیسٹ میں انگلی میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے سے مورال ہائی ہے، مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔ کپتان مصباح الحق کاکہنا ہے کہ ہم نے پہلے بولنگ کی پلاننگ کی تھی،جیسے جیسے وقت گزرے گاوکٹ اسپنرز کے لیے مددگار ہوگی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :