ہالی وڈکی سائنس فکشن ایکشن فلم’ آئی فرینکینسٹائن‘ کا نیاٹریلر جاری

بدھ 8 جنوری 2014 11:53

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) شیطانی طاقتوں کے گرِد گھومتی خوف سے بھرپور ہالی وڈکی سائنس فکشن ایکشن فلم آئی فرینکینسٹائن کا نیاٹریلر جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اسٹورٹ بیئٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک قدیم شہر میں ہونے والی دوطاقتور قوتوں کے درمیان جاری لرزہ خیز جنگ کی منظر کشی ہے جس میں فرینکنسٹائن نامی خطرناک شیطانی طاقت بھی شامل ہو جاتی ہے۔ جادوئی طاقتوں کے درمیان جاری گھمسان کی جنگ کے گِرد گھومتی اس فلم میں مرکزی کردارایرون ایکارٹ نے نبھا یاہے۔یہ ہارر فینٹسی فلم 24جنوری کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :