راولپنڈی میں فائرنگ،مقامی کالج کے پروفیسر جاں بحق

بدھ 8 جنوری 2014 11:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی کالج کے پروفیسر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں فاروق روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حشمت علی کالج کے پروفیسر عمرانی پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی طلباء مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔سیکورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :