اللہ کے گھر میں صرف اپنے لئے نہیں امت مسلمہ خصوصاً پاکستان اور دوستوں کیلئے دعائیں مانگتا ہوں ‘ افتخار ٹھاکر

بدھ 8 جنوری 2014 12:55

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ خود کو بڑا خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ مسلسل کئی سالوں سے اپنے رب کے گھر جانے کا موقع مل رہا ہے ‘ اللہ کے گھر میں صرف اپنے لئے نہیں بلکہ امت مسلمہ اورخصوصاً پاکستان اور دوستوں کی سلامتی اور ترقی کے لئے جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں مانگتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں اکثر یہ سوچتا ہوں کہ میں تو اس قابل نہیں تھا جتنا اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنا کرم کر دیا ہے اور میں اس پر ہر دم شکر بجا لاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ہے اس لئے اسے اپنا ہر دن آخری دن سمجھ کر گزارنا چاہیے اور لوگوں کی بھلائی کے لئے کوشاں رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر مجھے دنیا بھر میں لوگ جانتے ہیں تو اس میں میر ااپنا کوئی کمال نہیں بلکہ یہ اوپر والے کا خاص کرم ہے ۔

متعلقہ عنوان :